انڈین پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کل ہو گی ،پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہونگے
منگل 11 فروری 2014 13:15
بنگلور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء)انڈین پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی بدھ کوبنگلورمیں ہو گی۔ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی رواں برس بھی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیوی آل راوٴنڈر ڈینئل ویٹوری جو پہلے ایڈیشنز میں بنگلور ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، ایلن ڈونلڈ بولنگ جبکہ ٹرینٹ ووڈ ہل بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستانی کرکٹرزپرآئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دروازے بھی بند کردیے گئے۔آئی پی ایل نے نیلامی کیلئے233کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، آئی پی ایل کی فہرست میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔(جاری ہے)
فہرست میں شامل اہم کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر،ایرون فنچ،روی بوپارہ،کوشل پریرا،مچل میک گھلین،جوزبٹلر،ایلکس ہیلز،مائیکل کلنجر،جانسن چارلس،ورون ارون ، بھونشورکمار،راس ٹیلر ،شان مارش،مرلی وجے،یوراج سنگھ،وریندر سہواگ،کیون پیٹرسن، شکیب الحسن،مچل جانسن، ایوئن مورگن، کورے جے اینڈرسن،کیونٹن ڈی کاک،بریڈ ہوج، محمد شامی،آندرے رسل،ڈگ بریسویل،ڈیرن سیمی،گلین میکسویل،مورنے مورکل، فاف ڈوپلیسی،ڈوین اسمتھ،برینڈن میک کولم،مہیلا جے وردھنے،جیکب اوورم، جیک کیلس،ہرشل گبز،بریٹ لی،ظہیرخان، فرویز مہاروف،یوسف پٹھان،مرلی دھرن،اینجلیو میتھیوز،ویرنن فلینڈر،جارج بیلی،شان ٹیٹ ، ڈیرن بریو، کرس گیل،اظہر محمود،تمیم اقبال ،برینڈن میک کولم اور نیتھن میک کولم سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.