اپالو سپورٹس نے مزنگ جمخانہ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 11 فروری 2014 13:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) اپالو سپورٹس اور مزنگ جمخانہ کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ مزنگ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ کاشف شریف 60، ضیاء 55 اور مبشر نے 50 رنز بنائے، اپالو سپورٹس کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد عارف نے 2/26 اور منیب اعجاز نے 2/34 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 33.4 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ اویس طارق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 اور بلال ارشاد نے 84 رنز بنائے۔ مزنگ جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے علی نے 3/52 اور عاصم نے 2/45 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کرکٹ پروموٹرز حاجی میاں محمد الیاس مغل نے اویس طارق کو مین آف دی میچ کے انعام دیا۔