سندھ ہائی کورٹ نے پبلک ٹراسپورٹ سے 15 روز میں غیرمعیاری سلنڈرز نکالنے کا حکم دیدیا

منگل 11 فروری 2014 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈئی آئی جی ٹریفک کو پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری سلنڈرز 15 روز میں نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی ڈویزنل بنچ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف کو حکم دیا کہ 15 روز کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری سلنڈرز کا خاتمہ کیا جائے۔

عدالت نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے بہت سی انسانی جانیں ضا ئع ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ رانا فیض الحسن کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :