ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

منگل 11 فروری 2014 11:47

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ،جارج بیلی میگا ایونٹ میں قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ 16 مار چ سے بنگلا دیش میں لگے گا جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گے،میگا ایونٹ کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،جس کی قیادت جارج بیلی کریں گے،گروپ ٹو میں آسٹریلوی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 مارچ کو پاکستان کے خلاف کھیلی گی،جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ 16 مارچ کو بنگلا دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :