انوشہ رحمن کی زیر صدارت ای آفس نظام کے سلسلے میں پی ایس ڈی پی، آئی ٹی منصوبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد،ای نظام نظام سے مستفیدہو نے والوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے آئی ٹی سروس مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے،وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی

پیر 10 فروری 2014 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت ای آفس نظام کے سلسلے میں پی ایس ڈی پی، آئی ٹی منصوبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (آئی ٹی) عظمت علی رانجھا، ڈی جی (پی سی بی)اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی (پی سی بی)نے وزیر مملکت کو ای آفس منصوبے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس سلسلے میں کام کی نوعیت اور ماہر انسانی وسائل سے متعلق متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ڈی جی (پی سی بی)نے وزیر مملکت کوبتایا کہ مذکورہ نظام کیلئے ای آفس ہوسٹنگ کے لئے ڈیٹا سنٹر کے حصول اور ای ۔آفس اور سافٹ ویئرکا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا کام اور نظام کے لئے بنیادی پیرا میٹرز پر عملدرآمد کے لئے وزارتوں سے معلومات اکٹھی کرنے کا کام پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارتوں /ڈویژنوں نے اپنی وزارتوں اور ڈویژنوں میں بیک وقت نظام پر عملدر آمد کیلئے پی سی بی ٹیم کے ساتھ رابطہ کے لئے اپنے فوکل پرسن کو نامزد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزارتوں /ڈویژنوں کو آپٹیکل فائبر رنگ کے ذریعے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا آزمائشی کام 75فیصد سے زائد کامیابی سے سر انجام پا چکا ہے ۔تربیت دینے والوں کو ماہر تربیت کنندگان کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ دے رہے ہیں جو وفاقی حکومت کے ملازمین کو ای۔

سسٹم کی مزید تربیت فراہم کریں گے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ای۔ آفس کانظام وزیراعظم آفس ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پہلے ہی کام کر رہا ہے۔وزیرمملکت نے اس نظام سے مستفیدہو نے والوں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک آئی ٹی سروس مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نظام فیصلہ سازی میں کارکردگی ، غلطی سے پاک ، موٴثر یت ،بہتر طرز حکومت ،شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی اور مقامی آئی ٹی ایچ آر کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ای ۔آفس کی پر عملد ر آمد کے لئے مقامی ٹیکنالوجیکل انڈسٹری سے کام لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :