وزیر اعظم،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے کہاہے،یوسف شاہ

پیر 10 فروری 2014 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2014ء) طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹریوسف شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف،آرمی چیف راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام سے ملاقات کیلئے سرکاری کمیٹی سے کہا ہے، حکومتی کمیٹی سے ملاقات آئندہ 2روز میں متوقع ہے، جو ملاقات میں اس پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے ابتدائی طور پر مذاکرات کے طریقہ کار پر بات ہوئی، طالبان سیاسی شوریٰ نے حکومت کے 5نکاتی مطالبات کا جواب بھجوایا ہے، طالبان سے ہونے والی بات چیت سے متعلق حکومتی کمیٹی اور پھر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :