شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی

پیر 10 فروری 2014 21:31

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، حادثے میں 6اہل کار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ خڑ قمر روڈ سے گزر رہا تھا کہ قافلے میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور 6اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :