کراچی اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی ،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 6ارب 38کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 426.57پوائنٹس کمی سے 26255.21پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 10 فروری 2014 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو غیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس بیک وقت 26700,26600,26500,26400اور 26300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 6ارب 38کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 0.04فیصد کم جبکہ81.90فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دینے اورقرضے کے تیسری قسط 55کروڑ ڈالر سے زائد ملنے کے امکانات کے پیش نظر حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اوردیگر انسٹی ٹیونشز سمیت مقامی سرمایہ کار گروپوں نے بینکنگ ، ،فرٹیلائزر،سیمنٹ ، الیکٹریکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26741پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم شہر میں دہشت گردی کے تازہ ترین واقعات ،حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 26072پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مارکیٹ کے آخری سیشن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں خریداری کے باعث ایک بار پھر ریکوری آئی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 26200پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 426.57پوائنٹس کمی سے 26255.21پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 398کمنپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 56کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،326کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں 28کروڑ 75لاکھ 13ہزار 350شیئرز رہیں جو جعمہ کے مقابلے میں 1لاکھ 27 ہزار50شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 27.50روپے اضافے 3057.50روپے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 25.00روپے اضافے 1675.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 335.00روپے کمی سے 6365.00روپے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 239.00روپے کمی سے 4750.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو جہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں 4کروڑ 43لاکھ 4ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 54پیسے اضافے سے 13.63روپے ،فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ 36لاکھ 94ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 46پیسے کمی سے 15.93روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس 269.44پوائنٹس کمی 18986.50پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 617.12پوائنٹس کمی سے 43473.85جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 326.28پوائنٹس کمی 19554.90پوائنٹس پر بند ہوا ۔