رابطہ کمیٹی کی طالبان سیاسی شوریٰ سے ملاقات ، حکومتی مطالبات سیاسی شوریٰ کو پیش، طالبان نے ابتدائی مطالبات رابطہ کمیٹی کے حوالے کر دیئے

پیر 10 فروری 2014 20:14

رابطہ کمیٹی کی طالبان سیاسی شوریٰ سے ملاقات ، حکومتی مطالبات سیاسی ..

پشاور (رحمت اللہ شباب ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) حکومت اورتحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے ارکان مولانا یوسف شاہ صاحب اور پروفیسر ابراہیم صاحب نے طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات کی ، ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد کے مطابق دونوں حضرات نے حکومت کے مطالبات نگران سیاسی شوری کو پیش کیے جن سے طالبان قیادت کوآگاہ کیا گیا اورمکمل غور خووض کے بعد انکو مثبت جوابات دیئے گئے جبکہ طالبان کی طرف سے مذاکراتی عمل کے لئے بہتر ماحول کی فراہمی سے متعلق ابتدائی مطالبات بھی پیش کیے گئے ہیں جو وہ حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات مذاکرات کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ،اور یہ کہ مذاکرات کے عمل کو بتدریج آگے بڑھایا جائے گا ،جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور دوران مذاکرات پیش آنے والی تلخیوں پر دونوں فریق صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مذاکراتی وفد پر واضح کر دیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ایسے غیر ضروری شرط سے گریز کیا جانا چاہئے جس کے پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکراتی عمل کونقصان پہنچ سکتا ہو۔

متعلقہ عنوان :