سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ واپس لینے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رضا کاروں کو فرائض سونپ دیئے گئے، 27,117سے زائد افراد15فروری کوانسانی پرچم بنائیں گے
پیر 10 فروری 2014 19:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ یوتھ فیسٹیول میں اس بار 100سے زائد عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوششیں کی جائیں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تاہم اس فیسٹیول میں دو عالمی ریکارڈ ایسے ہیں جنہیں دیگر تمام ریکارڈ پر سبقت حاصل ہے، ان میں قومی ترانہ گانے کا عالمی ریکارڈ ہے جبکہ دوسرا بڑا عالمی ریکارڈ سب سے بڑے انسانی پرچم کا ہے۔
گزشتہ سال فیسٹیول میں پاکستان نے نومبر2012ء میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں24,200افراد کی مدد سے سب سے بڑے انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک سال ایک ماہ تک پاکستان کے پاس سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ رہا جس کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش آرمی کے جوانوں اور طلبہ نے 27,117افراد کی مدد سے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ بنایا تاہم ایک بار پھر سپورٹس بورڈپنجاب کی انتظامیہ یہ ریکارڈ واپس پاکستان کی دسترس میں لانے کیلئے سینہ سپر ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.