کشادہ اور معیاری سڑکیں ہی ترقی و خوشحالی کی حقیقی ضامن ثابت ہوتی ہیں،سپیکر پختونخوا اسمبلی

پیر 10 فروری 2014 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشادہ اور معیاری سڑکیں ہی ترقی و خوشحالی کا حقیقی ضامن ثابت ہوتے ہیں وہ موسی بانڈہ زیدہ صوابی میں 10کروڑ روپے کی لاگت تعمیر ہونے والے 7کلومیٹر سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے بھی خطاب کیاسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے موجودہ دور حکومت کے ابتدائی 9 مہینوں میں بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چارسو کنال کے وسیع رقبے پر صوابی میں جدید ترین پارک تعمیر کیا جائے گا جس کا بہت جلد ٹوپی میں افتتاح کیا جائے گا ۔اور اس پارک کیلئے پہلے ہی رقم مختص کی جا چکی ہے سپیکراسد قیصر نے کہا کہ گاڑ میں جلد ہی بی ایچ یوکا قیام عمل لایا جائے گا اور تربیلا سے صوابی کیلئے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور تین مہینوں کے اندر اندرصوابی کی بجلی کو تربیلا سے منسلک کر دیا جائے گاسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گدون آمازئی انڈسٹریل سٹیٹ کو گدون صوابی بائی پاس کی تعمیرسے ترقی کی نئی شاہراہ کھل جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایجوکشن سٹی کے قیام سے عوام کو صوبے میں معیاری تعلیم کے بہترین مواقع ان کے گھر کی دہلیز پر ہی میسر آئیں گے جس کیلئے غیرملکی یونیورسٹیوں سے مفاہمت کی یادداشت پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پانچ ہزار سے زاہد ملازمتوں کی مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ایک ہفتے کے اندر انسولین بنک قائم کیا جائے گا جس میں شوگر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گاجبکہ صوبے میں ہپیٹاٹس سی کے مریضوں کا مفت علاج شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :