وزیراعظم اور کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ نواز شریف نے پی سی بی کا گورننگ بورڈ تحلیل کر دیا ،بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا ، کرکٹ بورڈ کے امور چلانے کیلئے 11 رکنی عبوری کمیٹی قائم ، ذکاء اشرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ، پاکستان کا موقف صحیح طورپر پیش نہیں کر سکے ، شکیل شیخ ،کرکٹ بورڈ جیسے باوقار ادارے کو سیاست کی نظر کیے جانا افسوسناک ہے ، ذکاء اشرف ،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا، سابق چیئر مین پی سی بی ۔ تفصیلی خبر
پیر 10 فروری 2014 18:51
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) وزیراعظم اور کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے پی سی بی کا گورننگ بورڈ تحلیل کر دیا جسکے نتیجے میں ذکا ء اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا ، کرکٹ بورڈ کے امور چلانے کیلئے 11 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ۔ پیر کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے قانونی مشیر نے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کی تصدیق کر دی تاہم ذکا ء اشرف کو ہٹائے جانے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی ہے بنائی گئی گیارہ رکنی کمیٹی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین کاانتخاب کریگی کمیٹی میں شہریار خان، نجم سیٹھی، ظہیر عباس، نوید اکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، ظہیر عباس ،یوسف کھوکھر، عامر طارق زمان شامل ہیں۔
عبوری کمیٹی میں شامل کیے جانے والے شکیل شیخ نے بتایا کہ ذکاء اشرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے وہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کا موقف صحیح طور پر پیش نہیں کرسکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرریاں کیں۔انہوں نے کہاکہ چند روز میں ذکا اشرف کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا جس میں ان کے خلاف مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کی تفصیل بھی ہوگی۔
ذکا ء اشرف کو ان کے عہدے سے ہٹایا جانا غیرمتوقع نہیں ادھر سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے اس اقدام پر انتہائی افسوس اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ جیسے باوقار ادارے کو سیاست کی نظر کیے جانا افسوسناک ہے،انھوں نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا،انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ حکومتی مداخلت پر آئی سی سی کا ردعمل کیا آتا ہے۔بی بی سی کے مطابق آئی سی سی کے منظور شدہ آئین کے تحت خود کو چار سال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کرانے کے بعد سے وہ مشکل میں گھرے ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیدیا تھا جس کے بعد حکومت نے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سونپ دی تھی تاہم بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا بعد میں درخواست واپس لے لی تھی جس کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ حکومت خود ہی ذکا ء اشرف کو ان کے عہدے سے ہٹادے گی۔ذکااشرف کو ہٹائے جانے کے لیے حکومت آئی سی سی کے اجلاس کا انتظار کر رہی تھی جس میں ذکا اشرف شرکت کے لیے سنگاپور گئے تھے اور وہ پیر کی علی الصبح ہی وطن واپس پہنچے تھے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان بھی کرنے والے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پرچیتے نے حملہ کردیا
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.