کراچی ،غنی چورنگی کے قریب کریکر حملہ ،2افراد جاں بحق

پیر 10 فروری 2014 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع غنی چورنگی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کے کریکر حملے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ غنی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان کے قریب دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ،جن کی شناخت محمد خان اور جان محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :