کراچی،فائرنگ کے واقعات میں چار دکانداروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

پیر 10 فروری 2014 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) کراچی کے علاقے ملیر مین بھتہ خوروں اور دکانداروں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے،صدر میں موبائل فون مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک دکاندار جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ شہر قائد کے علاقے ملیر پندرہ کے قریب بھتہ خوروں اور دکانداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے۔دکانداروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور 2 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔حملہ آوروں کی موٹر سائیکلوں کے قریب سے بھتہ وصولی کی فہرست بھی ملی ہے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت عدبدالکریم کے نام سے ہو گئی مقتول گدھا گاڑی چلاتا تھا۔صدر موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار جاں بحق ہو گیا جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ سے فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :