چین کی وزارت تجارت کاپاکستان سمیت 30ممالک سے 100کھرب ڈالر مالیت کی اشیا اور خدمات درآمد کرنے کا فیصلہ

پیر 10 فروری 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) چین نے پانچ سال میں پاکستان سمیت30 ممالک سے 100کھرب ڈالرکی اشیاء اور خدمات درآمدکرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے تحت چائنا ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت 30ممالک سے 100کھرب ڈالر مالیت کی اشیا اور خدمات درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مصنوعات پانچ سال کے دوران درآمد کی جائیں گی، وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین سے آزاد تجارتی معاہدے کے بعد چین تجارت کے لئے پاکستان کو ترجیح دے رہا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 8 ارب 80کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان نے چین سے 6ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کیں جبکہ چین کو 2ارب26کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارتی خسارہ کم کرنے کا سنہری موقع ملاہے،تاہم اب حکومت کو بھی توانائی کے بحران کے خاتمے کی توجہ دینی چاہیئے۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل یورپی یونین نے جی ایس پلس اسٹیٹس کا درجہ دیا ۔یہ دونوں مواقع اچھے ہیں دونوں مواقعوں سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :