آلویز کرو یقین ۔خوابوں کی تعبیر کے حصول کے لئے خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے ،آمنہ شیخ

پیر 10 فروری 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)آلویز ”کرو یقین“ کے عنوان سے اپنے پروگرام کا پھر آغاز کررہا ہے جس کا مقصد نوجوان پاکستانی خواتین کو خود پر یقین کرنے اور اپنے خوابوں اور ارادوں کی پیروی کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔ان احساسات کوواضح کر نے کے لئے آلویز نے اسٹار ہنٹ کا آغاز کیا ، جس کی بدولت ایک باصلاحیت پاکستانی خاتون ڈیزائنرکو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے صف اول کے ایک فیشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنے کا نادر موقع فراہم ہورہا ہے۔

آلویز نے صف اول کے فیشن ہاؤس بونینزا کا ان باصلاحیت خاتون ڈیزائنرکے ساتھ کام کرنے پر اشتراک کیا جس سے انہیں اپنے خصوصی ڈیزائنر کلیکشن کے آغاز کا بھی موقع ملے گا۔اس بات سے متاثر ہوکر آلویز ”کرو یقین“ کے عنوان سے اپنی بہت ہی مقبول منی سیریز کا آغازکررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس منی سیریزکا آغاز ماہ فروری میں ہوگا جسے پاکستان کے مشہور تفریحی چینلز پر نشر کیا جائے گا جن میں فلم/ ٹی وی کی مایہ ناز، بے حد قابل اور ہمہ گیر شخصیت آمنہ شیخ جلوہ گر ہوں گی۔

پاکستانی سلور اسکرین کی شناخت اور عالمی طور پر معروف آمنہ شیخ نے کہا”مجھے اس مہم کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے۔ایک ایسے ملک میں جہاں بہت سی خواتین کامیابی کے حصول کے لئے جدو جہد کرتی ہیں ، آلویز کرو یقین انہیں اس بات کی امید دلاتا ہے کہ اگروہ کافی پُر عزم اورپُر اعتماد ہیں تو ہر چیز ممکن ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ” ایک پاکستانی خاتون ہونے کے ناطے ، میں محسوس کرتی ہوں کہ خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے تاکہ وہ زندگی کے اپنے مسائل پر اعتماد سے قابو پاسکیں۔

“ آلویز کی برانڈ منیجر ماہین حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” آمنہ شیخ خوبصورتی اور اندرونی استحکام کی علامت ہیں، اورآلویز کرو یقین کی اصل روح اور معیار پر بھر پور طریقے سے پوری اترتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ملک بھر میں نوجوان لڑکیوں تک رسائی حاصل کریں گی اور انہیں اس بات کا یقین دلائیں گی کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرسکتی ہیں۔“ یہ نوجوان ڈیزائنر، خواتین فیشن ڈیزائنرز کی توجہ کے لئے فیس بک پر جاری کئے گئے آلویز اسٹار ہنٹ کے آغاز کے بعد منتخب کی گئیں۔ یہ مقابلہ دسمبر 28 ، 2013 ء سے جنوری 11 ، 2014 ء تک جاری رہا ، جس میں پاکستان بھر کی نوجوان لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک فاتح کا انتخاب کیا گیا۔