شکارپورمیں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت تین زخمی

پیر 10 فروری 2014 14:32

شکارپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) شکارپورمیں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہر چک میں مکان کی بوسیدہ چھت صبح سویرے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کاسربراہ ملبے تلے دب کر جاں بحق اور اسکی بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد مقامی افراد نے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال کر سول ہسپتال شکار پور منتقل کیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کی خطرے سے باہر ہے

متعلقہ عنوان :