اسلام آباد ، بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرجدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی

پیر 10 فروری 2014 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرجدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز این ایل 719 سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد کر لی گئی ہے۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق مسافر کا تعلق سرگودھا سے ہے ، اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کردی گئی تاکہ اس گھناوٴنے کاروبار میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے اسے قانون کے مطابق سزا دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :