آئی ٹی اے لیگ 22 فروری کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

پیر 10 فروری 2014 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئی ٹی اے لیگ 22 فروری کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق چیمپین شپ میں راولپنڈی، جہلم، اسلام آباد ، واہ اور کامرہ کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ لیگ میں مینز سنگلز اور بوائز انڈر 18 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :