جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 فروری سے شروع ہو گا

پیر 10 فروری 2014 13:22

سنچورین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 فروری تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی ٹیم گریم سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی قیادت کے فرائض مائیکل کلارک انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مارچ تک نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :