سونے کی درآمد پر پابندی سے اسمگلنگ دگنی ہوگئی ہے، جیولرز ایسوسی ایشن

پیر 10 فروری 2014 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسمگلنگ روکنے کے لیے سونے کی درآمد پر پابندی سے اسمگلنگ ختم ہونے کی جگہ دگنی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخصوص لابی کے دبا میں آکر سونے کی درآمد پر پابندی عائد کرنے سے ملک کی جیولری کی صنعت مشکلات کا شکار ہونے کے ساتھ سونے کی اسمگلنگ میں بھی دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت فاریکس کا کاروبار کرنے والے چند عناصر کے کہنے پر پابندی لگانے کے بجائے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد میں فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی عائد کرنے سے جیولری کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے انڈسڑی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہو گئی ہے اور لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :