کراچی، جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جاری آپریشن کے حتمی مرحلے کاآغازکردیا گیا

پیر 10 فروری 2014 13:04

کراچی، جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جاری آپریشن کے حتمی مرحلے کاآغازکردیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے حتمی مرحلے کا آغاز کردیاگیا ہے، آپریشن کے حتمی مرحلے کو”نو کرائم ان کراچی“کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے حتمی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے،آپریشن کو”نوکرائم ان کراچی“کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ آپریشن فاسٹ ٹریک کارروائیوں پر مبنی ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سیکورٹی اداروں کو دہشت گردوں کی فہرستیں ارسال کردی گئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فہرستوں میں موجود دہشت گردوں کو ٹارگٹ کیا جائے گااوررکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،اس مرحلے کے لیے وفاق کی جانب سے امدادی رقم کی پہلی قسط کے 2 ارب روپے آئندہ تین روز میں صوبائی حکومت کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :