مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس کل وزیراعظم کی صدارت میں میں ہوگا

اتوار 9 فروری 2014 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں مردم شماری کرانے کی منظوری دیے جانے کاا مکان ہے جب کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کے متنازع امور پربھی بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں وزراء اعلیٰ اور رکن وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ ملک میں مردم شماری کا معاملہ گذشتہ ایک سال سے منظوری کا منتظرہے ، ذرائع کے مطابق صوبوں سے مشاورت کے بعد اس کی منظوری دے دی جائے گی اور وقت کا تعین بھی کردیاجائیگا۔ذرائع کا کہناہے کہ مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس میں بجلی وگیس چوری کی روک تھام کے نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ صوبوں کو بجلی وگیس کی فراہمی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں وفاق سے صوبوں کومنتقل ہونے والی وزارتوں اور اداروں کے متنازع امور بھی بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :