پولیس کارروائی کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں: شاہد حیات

اتوار 9 فروری 2014 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ پولیس کی کارروائی کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس ہر کام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ماورائے عدالت قتل میں ملوث نہیں ہے۔ شہر میں کارروائیاں کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر قانون کے دائرے میں رہ کام نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :