Live Updates

تحریک انصاف میں احتساب کیلئے قائم ہونیوالی فورس کا پہلا کنونشن ہلڑ بازی کا شکار ہو گیا ،ایک دوسرے پر الزام بازی ،عارف علوی ،اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیا زی ، عامر کیا نی اور سردار اظہر طارق کو پارٹی سے نکالا جائے ‘ ٹرانسپرنسی ،احتساب فورس،عمران خان اپنی صفوں کو کالی بھیڑوں سے پاک کریں ،لٹیروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہو نی چاہیے ‘ کنونشن سے محبوب اسلم ،زبیر احمد و دیگر کا خطاب،ٹیک فورس کے سربراہ محبوب اسلم کے پیچھے (ن) لیگ کا ہا تھ ہے ،ایک سازش کے تحت پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ پی ٹی آئی یورپ ،پارٹی میں کرپشن کے معاملے پر عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،دو ہفتوں میں رپورٹ دیگی ‘ میاں طارق جاوید کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

اتوار 9 فروری 2014 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف میں احتساب کے لئے قائم ہونے والی فورس کا پہلا کنونشن ہلڑ بازی کا شکار ہو گیا ، ایک دوسرے پر الزام بازی سے کنونشن بد نظمی کا شکار رہا ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اورمالی اعانت کرنے کے دعویداروں کی طرف سے قائم کی جانیوالی ٹرانسپرنسی ،احتساب فورس نے عارف علوی ،اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیا زی ، عامر کیا نی اور سردار اظہر طارق کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی صفوں کو کالی بھیڑوں سے پاک کریں ،چوروں اور لٹیروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہو نی چاہیے او رانکے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کریں گے ۔

دوسری طرف تحریک انصاف یورپ کے نمائندوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیک فورس کے سربراہ محبوب اسلم کے پیچھے (ن) لیگ کا ہا تھ ہے اور وہ ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسی کوئی سازش کامیا ب نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ٹرانسپرنسی ،احتساب فورس کا پہلا باضابطہ کنونشن اتوار کے روز ایوان اقبال میں منعقد ہوا جس سے سربراہ محبوب اسلم ،صدر زبیر احمد ‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،ہارون الرشید اور دیگر نے خطاب کیا ۔

ٹیک فورس کے سربراہ محبوب اسلم نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ، عمران خان پارٹی میں موجود پانچ بڑے چوروں سیف اللہ نیا زی ، عامر کیا نی ، سردار اظہر طارق ، عارف علوی اور اعجاز چوہدری کوپارٹی سے نکالیں ۔ٹیک فورس کے صدر زبیر احمد نے کہا کہ ٹیک فورس عمران خان کو مضبوط کرنے کیلئے ایک قدم ہے،ٹیک فورس کا ہر فرد عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیا رہے،اگر کارکن کا کر دار صاف نہیں تو ا ن کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

ہا رون الرشید نے کہا کہ اس ٹیک فورس سے یا تو تحریک انصاف تبدیلی کرنے پر مجبور ہو گی ورنہ اس فورس سے ایک نئی پارٹی جنم لے گی ،عمران خان کالی بھیڑوں کو پارٹی سے نکال باہر کریں ، کرپٹ ترین لو گ ابھی بھی عمران خان کے دائیں بائیں مو جو دہیں اگر انہوں نے ان لوگوں کو نہ نکا لا تو پارٹی تباہ ہو جائے گی ،ٹیک فورس نظام احتساب کا مطالبہ کرنے کیلئے ہے ۔

عارف رند نے کہا کہ عمران خا ن کے ہاتھ مضبوط کریں گے ،اب کارکن جاگ گئے ہیں ، یہ عمران خان کے کارکنوں کی ہی فورس ہے،ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں۔بعد ازاں پریس کلب میں تحریک انصاف یورپ کے نمائندوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔ڈنمارک میں پی ٹی آئی کے نمائندہ میاں طارق جاوید نے پی ٹی آئی یو رپ رابطہ کمیٹی کے صدر ندیم یو سف ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈنمارک کے رہنما عدنان ورک اور فرانس میں پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدر چوہدری اشفاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیک فورس کے سربراہ محبوب اسلم کے الزامات کی بھر پو ر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مانہوں نے اکبر بابر کے گھر پر ایک سازش کے تحت پریس کانفرنس کی۔

انکے پیچھے مسلم لیگ (ن) کا ہا تھ ہے وہ ان ہی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ہم کسی بھی سازش کو کامیا ب نہیں ہو نے دیں گے ۔ جس شخص کی اپنی ذات پر کیلیفورنیا میں کرپشن کے الزامات ہیں وہ ہمارے احتساب کا مطالبہ کیسے کر رہا ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ انکے مطالبا ت کے حل کیلئے عمران خان سے ملاقات بھی کر وائی لیکن انہوں نے پارٹی سربراہ سے بھی بد تمیزی کی ۔ ہم عمران خان پر بھر پو راعتما دکا اظہا رکر تے ہیں، پارٹی میں کرپشن کامعاملہ بہت جلد حل ہو جائے گااس کیلئے عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو دو ہفتوں میں اس معاملے کی مکمل رپورٹ پیش کر ے گی اور یہ آڈٹ رپو رٹ پارٹی کی ویب سائٹ پر بھی جا ری کر دی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات