آئین پاکستان کو اسلامی نہیں مانتا، مناظرے کو بھی تیار ہوں : مولاناعبدالعزیز

اتوار 9 فروری 2014 20:48

آئین پاکستان کو اسلامی نہیں مانتا، مناظرے کو بھی تیار ہوں : مولاناعبدالعزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) حکومت سے مذاکرات کیلئے طالبان کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیز نے کہاہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ، پاکستان کاموجودہ آئین ہرگزاسلامی نہیں ، وہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے مناظرہ کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز مشرف کے دورمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن سے متاثر ہونیوالی لال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیز نے کہاہے کہ پاکستان کا موجودہ آئین اسلامی نہیں ، وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ، موجودہ آئین انگریز کا بناہواہے جبکہ آئین پاکستان کو اسلامی قانون کہناصدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :