تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرین پختونخوا مہم کا افتتاح کر دیا،مہم کے دوران صوبے میں دو بلین درخت لگائے جائیں گے ،نیشنل پارکس قائم کئے جائیں گے،پارکوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ختم کیا جائیگا،گورنر ہاؤس پشاور کو خواتین پارک بنائیں گے ،قلعہ بالاحصار کو جلد خالی کروائیں گے ،وہاں پر سیاحتی سرگرمیاں ہو نگی،پلاسٹک کے استعمال اور درخت کاٹنے پر مکمل پابندی ہو گی،عمران خان کا گرین پختونخوا مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 9 فروری 2014 20:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرین پختونخوا مہم کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب پشاور یونیورسٹی کے فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی ٰ پرویز خٹک،تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالد مسعود،مرکزی رہنما ناز بلوچ ،صوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور آئی ایس ایف کے نواجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گرین پختونخوا مہم کیدوران صوبے میں 2بلین درخت لگائے جائیں گے، صوبے کے مختلف اضلاع میں نیشنل پارکس قائم کئے جائیں گے جبکہ پانی سے سستی بجلی بھی پیدا کی جائیگی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پختونخوا مہم کی کامیابی کیلئے عوام کو بھی میدان میں آنا ہوگا۔(جاری ہے)
مہم کے تحت صوبے میں دو بلین نئے درخت لگائے جائیں گے جبکہ مختلف علاقوں میں بڑے نیشنل پارکس بھی قائم ہونگے جن میں جنگلی حیات کو بھی رکھا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ مہم کیدوران پرانے پارکس سے تجاوزات مافیا کو نکال کر انہیں بحال کیا جائیگا جبکہ پلاسٹک کے استعمال پر بھی پابندی لگائی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پشاور کو خواتین کا پارک بنائیں گے جبکہ قلعہ بالاحصار کو بھی جلد خالی کروا کر وہاں ریسٹورنٹس ،ہوٹل وغیرہ بنائیں جائیں گے،پشاور کی جیل کو بھی دوسری جگہ منتقل کر کے اس پر بھی پارک بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کرنیوالے ٹمبر مافیا کو جیل کی ہوا کھانی پڑیگی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں درخت کاٹنے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔درختوں کے کٹنے کی وجہ سے قدرتی آفات کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے جبکہ گرمی بڑھنے کے علاوہ بیماریاں ،آلودگی بھی بڑھتی ہے اور خدشہ ہے کہ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو قحط بھی آ سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ملک بھر سے زیادہ جنگلات ہیں ۔صوبے میں 37ہزار ایکڑ زمین پر نئے جنگلات لگائے جائیں گے جبکہ پرانے جنگلات میں جہاں کٹائی ہوئی وہا ں نئے درخت لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی ختم کرینگے جس کے نتیجے میں دریابھی صاف ہونگے جبکہ اپنی بجلی بھی بنائی جائیگی۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارکس کی نگرانی گوگل ارتھ کے ذریعے کی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جنگلات کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا ۔گلیات میں واقع سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو کمرشل بنا کر اس سے ہونیوالی آمدنی سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ مہم کا آغاز پشاور سے ہو گا اور پورے صوبے میں چلائی جائیگی۔عمران خان نے کہا کہ ڈالر کے پجاریوں نے ڈالر لیکر بیگناہ پشتونوں کا خون بہایا اور ملک کو میر صادق اور میر جعفر کی طرح بیچ ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کریگا کہ ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کا خون بہایا گیا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ گرین پختونخوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات فضل الہیٰ اور کو آرڈینیٹر گرین پختونخوا مہم امین اسلم نے بھی خطا ب کیا۔چیئرمین عمران خان کی یونیورسٹی آمد پر آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.