Live Updates

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار،خواہش تھی عمران خان بھی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنتے مگر افسوس انہوں نے سیاسی ناپختگی کا ثبوت دیا ‘ رانا تنویر

اتوار 9 فروری 2014 20:14

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ،وفاقی وزیر دفاعی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے امید ہے کہ حکومت اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہو نگے ۔کھلی کچہری سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کی شروع دن سے ہی کوشش رہی ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے ہو ،طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی ہماری اسی پالیسی کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں کو قومی مفاد مد نظر رکھنا چاہیے ہماری خواہش تھی کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنتے مگر افسوس انہوں نے سیاسی ناپختگی کا ثبوت دیا ۔اپنے حالیہ دورہ ترکی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔دریں اثنا ء رانا تنویر حسین نے مریدکے میں کھلی عوامی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور عوام کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات دئیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات