رمیش لا ل کی عابدشیرعلی کے بیان کی شدید مذمت، قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروانے کا اعلان ،بیان دے کرسندھ کی عوام کی دل آزاری کی ہے، نوازشریف نوٹس لے کرعابد شیرعلی کولگام دیں،صوبوں کے درمیان نفرتیں پید ا کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کی پریس کانفرنس

اتوار 9 فروری 2014 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لا ل نے عابدعلی شیرکے تضحیکی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیش لال نے کہا کہ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے فریال تالپورسمیت پیپلزپارٹی کے دیگراہم عہدیداروں پربجلی چوری کرنے والوں کی سرپرستی کرنے کا بیان دے کرسندھ کی عوام کی دل آزاری کی ہے جس کا میاں نوازشریف نوٹس لے کرعابد شیرعلی کولگام دیں، ایسے بیانات دے کر عابد شیرعلی صوبوں کے درمیان نفرتیں پید ا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی کے خلاف اس تضحیکی بیان پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروائی جائے گئی جس میں وہ کبھی سندھ توکبھی کے پی کے خلاف بجلی چوری میں ملوث افراد کی سرپرستی کا الزام کسی ایم این اے یا کسی وزیرپرلگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پروفاقی وزیرپانی وبجلی خاموش ہیں جبکہ عابد شیرعلی ایسے بیانات دے کرصوبوں کے درمیان نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا اپنی وزارت پرکوئی کنٹرول نہیں۔

رمیش لال نے مزید کہا کہ سندھ اوربالخصوص لاڑکانہ کی عوام بجلی کی مد میں باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ریونیوجمع کروارہی ہے ، جبکہ زیرمملکت پانی وبجلی کے اس بیان نے لوگوں میں شدید مایوسی پھیلائی ہے، انہوں نے کہا کہ ہ ہماری اعلی قیادت نے ہمیشہ صبراورتحمل کی تلقین کی ہے جس پرہم کارکن عمل پیرا ہیں۔ اگروزیرمملکت عابد شیرعلی کووزیراعظم نے لگام نہ دی توپیپلزپارٹی کے کارکن اس کا بھرپورجواب دیں گے۔ رمیش لال کا مزید کہنا تھا وزیرمملکت کی حیثیت سے عابد شیرعلی اس قدر با اختیارنہیں ہیں کہ ایسے بیانات دیں اور سندھ میں اگرکوئی بجلی چوری میں ملوث ہے تو اس کے خلاف کاروائی کریں اس معاملے پر پیپلزپارٹی حکومت کا بھرپورساتھ دے گئی۔