پاکستان انڈیاگیمز کیلئے پاکستان کی آرم ریسلنگ ٹیم کے 12ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ،14روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا اور 23 فروری کو حتمی ٹیم کے 3,3 مردو خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا
اتوار 9 فروری 2014 20:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان انڈیا گیمز کے لئے پاکستان کی آرم ریسلنگ کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔کھیلوں میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی طرز کے ان منفرد مقابلوں میں پاکستان آرم ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے 2 روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جن میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
ٹرائلز کے بعد 12 مردو خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں مردوں کی 65 کلو گرام کیٹگری میں ضمیر سلطان اور حافظ حیدر، 75 کلو گرام میں حماد بٹ اور عثمان بٹ جبکہ 75کلو گرام سے زائد کیٹگری میں فیصل جٹ اور سیف الرحمن شامل ہیں ۔خواتین کی 60 کلو گرا م کیٹگری میں امتا سلیم اور صومیہ خان، 70 کلو گرام میں سعدیہ خلیل اور سحر سلیم ،70 کلو گرام سے زائد کیٹگری میں طیبہ خان اور نادیہ ارشاد شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.