ادویات کے بجٹ پر کٹ نہیں لگایا گیا،15فیصد کٹوتی کی خبریں درست نہیں‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے1119.343ملین روپے مختص کئے گئے ہیں

اتوار 9 فروری 2014 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے مختص بجٹ پر کٹ نہیں لگایا اور اس حوالے سے 15فیصد کٹوتی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بجٹ پر کوئی کٹ نہ لگایا جائے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے خصوصاً پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کے بجٹ پر کٹوتی کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے بیانات کو حقیقت سے بے خبری پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی کے 2013-14کے مالی سال کے بجٹ میں ادویات کی فراہمی کے لیے 1119.347ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہپی آئی سی کی انتظامیہ نے دسمبر 2013تک صرف 624ملین روپے ادویات کی فراہمی پر صرف کئے ہیں جس کا محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے 10دسمبر 2013 کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کو اپنا استعمال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :