بحرین،منشیات اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں سمیت 25افرادگرفتار،گینگ بحرین سے دیگر ممالک کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا،انسدادمنشیات فورسز

اتوار 9 فروری 2014 20:02

مناما(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) بحرین میں فورسز نے چھاپہ مارکارروائی میں منشیات کا مکروہ دہندہ کرنے والے پاکستانی، ایرانی اور ایشیائی باشندوں پر مشتمل گینگ کو گرفتارکرلیا،گینگ میں 25افرادکام کرتے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کی فورسز نے میڈیا رپورٹس کی مددسے ان عناصر تک رسائی حاصل کی ،بتایا گیاہے کہ گینگ بحرین سے دیگر ممالک کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا اوراس دھندے میں ان کے دیگر ممالک میں بڑے بڑے نیٹ ورک قائم ہیں ،فورسز کے مطابق چھاپہ مارکارروائی میں تمام ہیروئن بھی قبضے میں لے لی گئی،فورسز کے مطابق ہیروئن لاکھوں ڈالر مالیت کی ہے ،ذرائع کے مطابق فورسز نے تمام ملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے اوراس سلسلے میں مزید بھی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :