Live Updates

عوام کسی کام کیلئے بھی سرکاری اہلکار کورشوت نہ دیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا،پی ٹی آئی کا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں ہم صرف نظام کی تبدیلی اور غریب عوام کو اُن کا حق دینا چاہتے ہیں ،ہر سطح پر قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے،پرویزخٹک کااجتماع سے خطاب

اتوار 9 فروری 2014 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بڑے کاموں کیلئے کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کو رشوت دیں نہ ہی سفارش کروائیں تو تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر بن جائے گا اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں ہم صرف نظام کی تبدیلی اور غریب عوام کو اُن کا حق دینا چاہتے ہیں اور ہر سطح پر قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور ہم عوام کے تعاون سے کامیاب ہو کر عوامی خوشحالی کا انقلاب لانے میں سرخرو ہوں گے وہ حیات آباد پشاور میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما انور کمال مرحوم کی رہا ئش گاہ پر اہلیان لکی مروت کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انورکمال خان کے بیٹے منصور کمال خان نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور پی ٹی آئی کی مرکز ی وصوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم دہرایا تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر ضیا الله آفریدی، ڈیڈک پشاور کے چیئرمین اشتیاق ارمڑ ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی ، صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود ، یو تھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر ناصر اقبال ،لکی مروت سے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ امیر الله مروت، ارکان صوبائی اسمبلی زریں ضیاء،ملک شاہ محمد خان، مروت قومی جرگہ کے سربراہ حاجی اسلم خان عیسک خیل، سابق ضلعی نائب ناظم عارف الله خان میانخیل اور دیگر مشران نے بھی شرکت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کا دور اب ختم ہو گیا ہے وہ وقت نہیں رہا جب حکمران خودبھر تیوں اور تبادلوں کی نیلامیاں کرتے تھے اور وزراء کے دفاتر کو کرپشن کی منڈیاں بنا دیا گیا تھا اب سب کچھ قانون اور قاعدے کے مطابق ہو گا جس میں ترجیح بااثر کوئی نہیں بلکہ غریب کو ملے گی اُنہوں نے منصور کمال خان اور دیگر کی طرف سے دورہ لکی مروت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت کے لوگوں کا ہم پر احسان ہے کہ وہاں ہماری پارٹی تنظیم فعال نہ ہونے کے باوجود ہمارے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈامیر الله مروت کو بھاری اکثریت جتوایا گیا اُنہوں نے منصور کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہو کر صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کیا ہے اگلا دور پی ٹی آئی کا ہے اور بہت جلد پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی جو ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرکے عوام کو انصاف اور تمام حقوق دے گی اُنہوں نے کہا کہ آج ملک کابرا حال ہے ہر طرف بد امنی اور بے اطمینانی کا راج ہے اور یہ سب ٹھیک ہو سکتا ہے جب حکمران سب قسم کی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر صحیح اور جراتمندانہ فیصلے کریں اور یہ فیصلے عوامی توقعات اور اُمنگوں کا آئینہ دار ہوں ہم بھی ایسے ہی فیصلوں کے منتظر ہیں تاکہ قوم سکھ کا سانس لے سکے ہم ترقی تب کر سکتے ہیں جب ہم ہر حیثیت میں اپنے گریبان میں جھانک کر قدم بڑھائیں اگر ہم ضمیر کی آوازکے مطابق فیصلے کریں تو پوری قوم اور ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں میں نے اپنی 30 سالہ سیاست میں ہمیشہ اپنے گریباں میں جھانک کر فیصلے کئے اورخدا کے فضل سے ان کے بہتر نتائج نکلے ساری دُنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگر پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے ہم اخلاص سے قدم بڑھاکر قوم کو مسائل سے نجات اور ترقی پر گامزن کر ا سکتے ہیں افسو س ہے کہ ہم نے بحیثیت مجموعی آج تک ملک و قوم کا مفاد پیش نظر رکھ کر فیصلے نہیں کئے اور نہ ہی اس کا سوچا بلکہ ہماری نظر ذاتی مفادات پر رہی جس کے منفی نتائج نکلے اور اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ضمیر کو جگا کر قدم آگے بڑھائیں اور اپنی ذات کی بجائے قوم بالخصوص غریب عوام کی سوچیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات