بنوں ، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،میاں بیوی سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے

اتوار 9 فروری 2014 20:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) بنوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،میاں بیوی سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے تھانہ صدر کی حدود میں واقع سیروبڈا خیل میں گذشتہ شب مبینہ ملزمان ظہیرخان ،عرفان خان ،فرمان خان پسران دوست محمد ساکنان سیرو بڈاخیل نے فائرنگ کرکے گل رقیب شاہ ولد محمد رقیب شاہ ان کی بیوی اسلام خوزارہ بی بی اورفرمان شاہ ولد حسن شاہ کوگھر کے قریب موت کے گھاٹ اُتار دیئے مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت معمولی تلخ کلامی بتائی گئی ہے صدر پولیس نے مقتول کے بیٹے زاہداللہ ولد گل رقیب شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :