ماتحت عدلیہ کے ججز کے درمیان کوئز مقابلے کرانے کا فیصلہ

اتوار 9 فروری 2014 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء)ماتحت عدلیہ کے ججز کے درمیان کوئز مقابلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی دی جائے گی ۔ پہلے پروگرام کے انعقاد کے بعد اسے آئندہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کی خواہش پر ماتحت عدلیہ کے زیر تربیت ججز کے درمیان مقابلوں کافیصلہ کیا گیا ہے جس میں ماتحت عدلیہ کے دیگر ججز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ مقابلوں کے لئے بنائی جانیوالی دو ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں ان سے فوجداری اور سول کیسز سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے اور جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی دی جائے گی ۔