بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت کوچز کیلئے چھ نام فائنل کر لئے: پی سی بی

اتوار 9 فروری 2014 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لیے کوچ کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا۔ کمیٹی نے 25 میں سے چھ اُمیدوار شارٹ لسٹ کر لیے. قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی تلاش کے لیے کوچ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے اجلاس کے بعد کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ 25 درخواستوں میں سے ایک بھی غیر ملکی کوچ کا نام شامل نہیں اور شاٹ لسٹ کیئے جانے والے چھے اُمیدواروں کو انٹرویو کے لیئے بلایا جائے گا۔

کمیٹی کے ارکان وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے کہا پاکستانی کوچز بھی انٹڑنیشنل سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے بہتر نتائج سامنے آئے گے۔ کمیٹی ارکین کا کہنا تھا کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر غوروفکر کے بعد میرٹ پر اُمیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :