عرفان صدیقی میری درخواست پر مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں ،وزیر اطلاعات پرویز رشید

اتوار 9 فروری 2014 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عرفان صدیقی میری درخواست پر مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں شرکت کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عرفان صدیقی ممتاز تجزیہ کار کالم نگار اور دانشور ہیں۔