ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت کو متاثر کیا‘ وفاقی وزیر تجارت،وزیرا عظم نے مسائل کو حل کرنے کیلئے جڑ کو پکڑا ہے ، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں‘ خرم دستگیر

اتوار 9 فروری 2014 13:10

ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باعث تجارت متاثر ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے،وزیرا عظم نواز شریف جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اسکے لئے ہر میٹنگ میں آگاہی لیتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اہم تجارتی پارٹنر ہے جس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت کو متاثر کیا، تاہم ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران سے تیل و گیس سمیت تمام شعبوں میں تجارت اور تعاون چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے بجلی اور گیس کے بحران کا خاتمہ نا گزیر ہے ۔وزیر اعظم نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس کی جڑ کو پکڑا ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جس طرح وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس سے جان چھڑا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انڈسٹری چلے گی تو جی ایس پی پلس کے سٹیٹس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اسکے لئے انتہائی سنجیدگی دکھا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :