ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن یوم سوگ منانے پر عوام الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین

ہفتہ 8 فروری 2014 23:04

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پرسندھ اور پاکستان بھرکے عوام کودل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم کیوایم کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کرنے اور قرآن مجیدکی تلاوت کرکے شہداء کی ارواح کوایصال ثواب پہنچانے والے تمام علماء، مشائخ ، ماوٴں بہنوں اوربزرگوں کابھی دلی شکریہ اداکیا ہے ۔