مدینہ منورہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق، 130 سے زائد زخمی

ہفتہ 8 فروری 2014 22:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء) مدینہ منورہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع الاشراق ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق اور130 سے زائد زخمی ہوگئے، ہوٹل میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، امدادی ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :