چوہدری نثار علی کا ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست مرتب کرنے کا حکم
ہفتہ 8 فروری 2014 21:17
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2 غیر ملکی خواتین کی امیگریشن کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت داخلہ میں چوہدری نثارعلی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد اور نیکٹا حکام نے انہیں امن وامان اور جدید ٹیکنالوجی آپشنز پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کسی بھی صورت 8 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے 2 غیر ملکی خواتین کو امیگریشن کے بغیر ملک میں داخل ہونے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز ملکی ساکھ کا آئینہ ہوتا ہے اور وہ ملکی ساکھ کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں امیگریشن کاؤنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر داخلہ نے قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کو ادارے میں بہتری لانے کے لیے ایک ہفتے میں پالیسی مرتب کرنے اور ایف آئی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو کرپشن کے خلاف فرنٹ لائن ایجنسی بنایا جائے اور بری شہرت کے حامل افسران کو ادارے سے فوری فارغ کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.