(ن) لیگ کی قیادت نے عابد شیر علی کو لگام نہ ڈالی تو ہم ڈالنا جانتے ہیں ‘راجہ ریاض،عابد شیرعلی نے فریا ل تالپور پر بجلی چوری کا سراسر جھوٹا الزام لگایا ،سیاسی بونے کو وزارت خیرات میں ملی ہے‘ رہنما پیپلزپارٹی
ہفتہ 8 فروری 2014 20:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق قائد حزب اختلاف راجہ ریا ض احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عابد شیر علی کو لگا م نہ ڈالی تو پیپلز پارٹی والے ایسا کرنا جانتے ہیں ،عابد شیر علی پاکستان کا سب سے بڑا بجلی چور ہے ، را نا ثناء اللہ خود کہہ چکے ہیں کہ عابد شیر علی اور اسکے والد کرپٹ ہیں اگر وہ اس سے انکار کر دیں تو میں معافی مانگ لوں گا۔
پریس کلب میں ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے راجہ ریا ض احمد نے کہا کہ عابد شیرعلی نے فریا ل تالپور پر بجلی چوری کا سراسر جھوٹا الزام لگایا ۔ عابد شیر علی ایک سیاسی بونا ہے جسے وزارت خیرات میں ملی ہے ، عابد شیر علی اپنی سرپرستی میں فیصل آباد میں اربوں روپے کی بجلی چوری کراتاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اڑھائی مرلے کے مکان میں رہنے والا آج اتنے بڑے محل کا مالک کیسے بن گیا ؟اس کا حساب دیاجائے ۔
مسلم لیگ (ن) کے اپنے وزیر قانون را نا ثناء اللہ کہہ چکے ہیں کہ عابد شیر علی اور انکے والد کرپٹ ہیں اگر وہ اس سے انکار کردیں تو میں اپنے لفظوں پرمعافی مانگ لوں گا۔عابد شیر علی کو چاہیے کہ وہ جھو ٹی بیان بازی نہ کریں ،یہ تو انتخابا ت میں ہا ر گئے تھے لیکن اگر دھاندلی سے انہیں حکومت مل ہی گئی ہے تو اپنی اوقات میں رہیں ۔انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ فریا ل تالپور سے جھوٹی باتیں منسوب نہ کریں و ر نہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.