رضا خان جدون کے گھر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

ہفتہ 8 فروری 2014 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما سینیٹرشاہی سیدنے شیر شاہ میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رضا خان جدون کے گھر پر دستی بم حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کے رہنماؤں پر حملہ ہورہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رہنماؤں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود رہنماؤں و کارکنان کے گھروں پر بم حملے روز کا معمول بن کے ہیں روزانہ کی بنیاد پر حملوں کے باوجود کارکنان کو پر امن اور صبر کی تلقین کررہے ہیں دہشت گرد آزادانہ طریقے سے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اگر ہمارے رہنماؤں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا اور ان پر حملے ہوتے رہے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہماری پر امن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہمیں احتجاج ، دھرنے اور ہڑتال کی کال دینے پر مجبور نہ کیا جائے۔