مذاکراتی کمیٹیوں کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، پرویز رشید

ہفتہ 8 فروری 2014 16:50

مذاکراتی کمیٹیوں کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کو ٹائم فریم کی قید لگانا درست نہیں، مذاکراتی کمیٹیوں کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے کوئی متفقہ فیصلہ سامنے آیا تو عملدرآمد کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ بہتر ہوگا مذاکراتی کمیٹیوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اتنی بے تابی اچھی نہیں مذاکرات میں رکاوٹ کا پل آیا تو وہ عبور کر لیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ دونوں کمیٹیاں اگر کوئی متفقہ فیصلہ کرتی ہیں تو اس پر عمل ہو سکتا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی ابھی تک کوئی مطالبہ لے کر نہیں آئی ۔ ملک کے عدالتی نظام میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ بگ تھری پر آئی سی سی اجلاس میں اپنا موقف پیش کیا ہے، پہلے اپنے ملک کو ٹھیک کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :