پاکپتن، طالبات کو کالج لیکر جانیوالی نجی کالج کی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، ایک طلبہ جاں بحق 14شدید زخمی 3کی حالت تشویشناک،ساہیوال ریفر کردیا گیا

ہفتہ 8 فروری 2014 16:29

پاکپتن، طالبات کو کالج لیکر جانیوالی نجی کالج کی بس تیز رفتاری کے باعث ..

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) طالبات کو کالج لے کر جانے والی نجی کالج کی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری ایک طلبہ جاں بحق 14شدید زخمی 3طالبہ کو تشویش ناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڈ پر واقع نجی کالج کی بس نمبری ایل ایس ایل 7856 مختلف گاؤں کی طالبات کو لے کر کالج آرہی تھی نواحی گاؤں پاٹی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس سے ڈرائیور سمیت 15طلباء و طالبات شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اس دوران چک ورسیں کی ایک 18سالہ فرسٹ ایئر کی طلبہ عالیہ حسین دختر محمد حسین جاں بحق ہو گئی 3طلبہ زرین اختر دختر ملک اختر ،عروج اختر دختر ملک اختر ،اقراء دختر مہر علی کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا جبکہ محلہ جھجھرانوالہ کا رہائشی ڈرائیور محمد ریاض ، 10طلبا و طالبات پرانی مال منڈی کی رہائشی نسرین احمد دختر محمد ریاض ، پرانا تھانہ کی رہائشی آمنہ دختر مہر علی ،فخریہ دختر محمد اسلم ، ہوتہ کی رہائشی کرن دختر محمد شریف ،تعزینہ اشرف دختر محمد اشرف،حنا حنیف دختر محمد حنیف ،اسامہ ولد محمد حنیف ،زین علی ولد محمد ریاض جھجھرانوالہ احمد رضا ولد محمد انور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ہسپتال میں زیر علاج طلباء و طالبات کے ورثاء کو تمام تر ادویات ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹور سے منگوانا پڑیں جس پر ورثاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :