برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے وفد کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک نجی سکول کا دورہ

ہفتہ 8 فروری 2014 15:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کی سینئر ایجوکیشن ایڈوائزرباربرا پین کی قیادت میں 5رکنی وفد نے قصور میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک نجی سکول کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم)ملیحہ بتول نے برطانوی وفد کوبے وسیلہ گھرانوں کے بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کو پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کے لیے ووچر جاری کئے گئے ہیں۔

اس سکیم کے تحت طالب علموں کو اپنی پسند کے سکولوں کے انتخاب کا حق بھی دیا گیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن ووچر سکیم کی بدولت بے وسیلہ گھرانوں کی تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔ برطانوی وفد نے اساتذہ اور طالب علموں سے تعلیمی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :