کراچی ،رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،2 غیر ملکیوں سمیت 16افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 8 فروری 2014 15:43

کراچی ،رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،2 غیر ملکیوں سمیت 16افراد ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء ) رینجرز کا لسبیلہ ، پٹیل پاڑہ ، گارڈن ، لائنز ایریا میں سرچ آپریشن ، 2 غیر ملکی ، 4 کالعدم تنظیم کے کارکنان ، 6 گینگ وار کارندے اور 4 سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار ، 24 اقسام کے ہتھیار برآمد، تمام ملزمان تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے ۔ واقعات کے مطابق ہفتہ کی صبح یوم سوگ کے موقع ہر رینجرز کی بھاری نفری نے جس میں 500 سے زائد اہلکار شامل تھے نے لسبیلہ ، پٹیل پاڑہ ، جہانگیر روڈ ، بلوچ پاڑہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز نے 2 غیر ملکیوں اور کالعدم تنظیم کے 4 کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ بلوچ پاڑہ سے رینجرز نے عزیر گروپ کے کمانڈر اورنگزیب عرف اورنگ ، سلیم چاکلیٹی کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔ جبکہ ذرائع نے بتایا کہ گارڈن ، لائنز ایریا سے رینجرز نے سیاسی جماعت کے 4 کارکنان سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 24 اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہں اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے گرفتار دونوں غیر ملکیوں کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :