آئین کے تحت مذاکرات، طالبان اندرونی اختلافات کا شکار، طالبان کمیٹی کو ہیلی کاپٹر مہیا کر دیا گیا

ہفتہ 8 فروری 2014 15:32

آئین کے تحت مذاکرات، طالبان اندرونی اختلافات کا شکار، طالبان کمیٹی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستان کے آئین کے تحت مذاکرات کی وجہ سے طالبان اندرونی اختلافات کاشکار ہو گئے ہیں، کئی بڑے بڑے گروپ نے مذاکرات میں کردار کیلئے طالبان کی سیاسی شوریٰ کا آگاہ کر دیا ہے ۔ دوسری طرف مذاکرات کاروں نے بھی سر توڑ کوشش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر پر وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔ طالبان اور سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی کیلئے پاکستانی آئین کے تحت مذاکرات کی حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

طالبان اندرونی اختلافات کی وجہ سے مرکزی نائب امیر شیخ حالد حقانی نے مرکزی شوری ٰکا اجلاس طلب کر لیا ہے شوریٰ کے اجلاس میں گزشتہ دن چار طالبان کمانڈروں کی ہلاکت اور پشاور میں دو لاشوں کے برآمد ہونے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی ذرائع کے مطابق طالبان شوریٰ کا مشاورتی اجلاس میں پہلی بار طالبان مذاکراتی کے دو اراکین بھی شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق شرکت کرنے والوں میں پروفیسر محمد ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ بھی شامل ہیں ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریے شمالی وزیرستان میران شاہ پہنچ گئے ہیں جہاں پر ان کا استقبال شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے کیا اس کے بعد وہ نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ممتاز عالم دین مولانا جلالی بھی شامل ہیں مولانا جلالی قبائلی علاقے میں درس و تدریس کے حوالے سے کافی جانے جاتے ہیں۔ اور وہمولانا سمیع الحق کے قریبی رفقاء میں بھی شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :