ملک بھر میں موبائل فون سمز کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز

ہفتہ 8 فروری 2014 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ملک بھر میں موبائل فون سمز کی تعداد 13 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

بایو میٹرک نظام سے سمز کا اجراء شروع ہونے کے بعد ان کی فروخت کی رفتار میں کمی کی توقع ہے پاکستان ٹیلی کام اتھاری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے نومبر 2013 تک فروخت ہونے والی سمز کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2013 میں یومیہ اوسط 30 ہزار سمز کے کنیکشنز حاصل کیے جارہے تھے لیکن بایو میٹرک نظام متعارف ہونے کے بعد فروخت کی رفتار میں کمی کا امکان ہے۔غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے نے پابند کردیا تھا کہ ملک بھر میں سیل فون آپریٹرز 20 دسمبر 2013 تک اپنے کسٹمر سروس سیٹرز میں صارف کی تصدیق کے لیے بایو میٹرک ڈیوائس نصب کردیں۔

متعلقہ عنوان :