تاجر اور ٹرانسپورٹر زدوبجے کے بعد سرگرمیاں شروع کردیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

ہفتہ 8 فروری 2014 12:42

تاجر اور ٹرانسپورٹر زدوبجے کے بعد سرگرمیاں شروع کردیں،ایم کیو ایم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹر ز، پیٹرول پمپس، دکاندار ،پتھاریدار ،روزمرہ کی کمائی کرنے والے حضرات سے اپیل کی ہے کہ دوپہر 2بجے کے بعد اپنی کاروباری سرگرمیوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیں۔ عوام دوپہردوبجے کے بعدیوم سوگ کا دائرہ شہداء کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تک محدود ر کھیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پر پاکستان خصوصاًسندھ بھر کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پرامن یوم سوگ کی بھرپور حمایت کرنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکی تمام تاجرتنظیموں، مارکیٹ انجمنوں، ٹرانسپورٹ تنظیموں، پیٹرول پمپ اورسی این جی ایسوسی ایشنز، اسکولز ایسوسی ایشنزاورمختلف سماجی وشہری تنظیموں کاخصوصی شکریہ اداکیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوام کویقینا کچھ مشکلات اور تکالیف کاسامنا کرناپڑا ہوگاجس پر ہم ان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :